پشاور: نادرن بائی پاس پرٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی

پشاور: نادرن بائی پاس پرٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی

ڈی ایچ اے نادرن بائی پاس روڈ پرٹریفک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فوری طور پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

زخمیوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایل پی جی کے حوالے سےعدالت کا بڑا حکم جاری: اوگرا اور کمپنیوں سے جواب طلب

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top