سوات کے جہانزیب کالج میں افسوسناک واقعہ، طالب علم جاں بحق

سوات: جہانزیب کالج سیدو شریف نیو کیمپس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 20 سالہ طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت عباد ولد سجاد علی کے نام سے ہوئی ہے، جو گل کدہ اجرنگ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید معلومات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: تھانہ یکہ توت کی حدُود میں نوجوان وکیل کی مبینہ خودکشی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

یاد رہے کہ گزشتہ دن صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے کاکشال، گلدرہ چوک میں مبینہ خودکشی کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نوجوان وکیل پراسرار حالات میں جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت فرحان خان ایڈوکیٹ کے نام سے ہوئی ہے، جو پشاور میں وکالت کے پیشے سے وابستہ تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فرحان خان نے پستول سے فائرنگ کر کے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، تاہم واقعے کی تمام زاویوں سے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top