غم کی اس مشکل گھڑی میں بیرسٹر گوہر اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے ان کے آبائی گاؤں ڈگر، ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔

والدہ کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں، سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کا اظہارِ افسوس

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں بیرسٹر گوہر خان اور ان کے پورے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Scroll to Top