آپریشن ردالفتنہ 3: قلات اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کے 25 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع قلات اور مستونگ میں “آپریشن ردالفتنہ 3” کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 25 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 7 کو شدید زخمی کر دیا۔

فورسز کے اسپیشل یونٹس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آج صبح سویرے قلات کے علاقوں ماراپ، خالق آباد، پندران اور مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بوجھل اور کارگر آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران ماراپ کے مقام پر فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 سے 4 شدید زخمی ہوئے، اور ان کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ قلات کے علاقے پندران (لہر اور جوڑ) میں فتنہ الخوارج کے 6 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: ملک بھر میں جشن کا سماء، قیادت کے پوسٹرز اور پرچم آویزاں

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام علاقوں میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

Scroll to Top