شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج 3 بجے طلب

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کابینہ کے ارکان کو سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے سے متعلق آگاہ کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

واضح رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Scroll to Top