پشاور: خیبرپختونخوا کے عوام نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم پیش رفت کو سراہا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدہ ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے تمام اسلامی ممالک کو ایک مضبوط اور متحد بلاک کی صورت میں دیکھنے کا خواہاں رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور ہمیشہ بہتری، استحکام اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔ مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا مقصد مسلم ممالک کے درمیان بھائی چارے، باہمی تعاون اور یکجہتی کو مزید فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف آج وفاقی کابینہ کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کریں گے
خیبرپختونخوا کے عوام نے اس موقع پر معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر عسکری قیادت کی کاوشوں اور مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
عوام کے مطابق اس معاہدے سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ تینوں ممالک کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔





