مال روڈ راولپنڈی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد محمد حسین کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ہلاک ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا ہے کہ اس کا ٹک ٹاک پروفائل تحریک انصاف اور اس کے حمایت یافتہ بیانیے پر مبنی مواد سے بھرا ہوا تھا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ملزم اپنے اکاؤنٹ پر یوٹیوبر و صحافی عمران ریاض خان کا مواد باقاعدگی سے اپلوڈ اور شیئر کرتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں جیسے علی امین گنڈاپور، مشعال یوسفزئی، صنم جاوید اور اقبال آفریدی کی ویڈیوز اور ان کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔
ملزم کی جانب سے احتجاجی مظاہروں، دھرنوں اور آنسو گیس سے بچاؤ کے سامان کے ساتھ بھی متعدد ویڈیوز اپلوڈ کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : مال روڈ راولپنڈی فائرنگ میں ملوث ہلاک دہشتگرد محمد حسین کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے
تجزیہ کاروں کے مطابق عمران ریاض خان جیسےتجزیہ نگاروں ور پی ٹی آئی رہنماؤں کے مواد نے ملزم کی ذہن سازی میں اہم کردار ادا کیا۔





