ایوانِ صدراسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) کے اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عامر رضا کو اس عسکری اعزاز سے سرفراز کیا۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی اس اہم تقریب میں ملک کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن رد الفتنہ 3 :خضدار کےعلاقےساسول گیسٹ ہاؤس کے قریب سیکیورٹی فورسز کی آرٹلری شیلنگ، بدحواسی میں خوارج کی آپس میں فائرنگ
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزراء سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔





