بلوچستان میں جاری آپریشن رد الفتنہ 3کے تحت سیکیورٹی فورسز نے ضلع خضدار کے علاقے ساسول گیسٹ ہاؤس کے قریب دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے آرٹلری (توپخانے) سے شدید گولہ باری کی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے اس اچانک اور موثر حملے کے نتیجے میں خوارج کی صفوں میں شدید بدحواسی، خوف اور سراسیمگی پھیل گئی۔
ریڈیو وائرلیس کمیونیکیشن اور وائس ریکارڈنگ (Chatter) کی تفتیش سے یہ سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ آرٹلری شیلنگ کے بعد پیدا ہونے والی شدید گڑبڑ اور بدحواسی کے باعث خوارج نے آپس میں ہی ایک دوسرے پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔
سیکیورٹی فورسز آپریشن رد الفتنہ 3کے تحت واقعے کے بعد کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور علاقے میں مزید پیشرفت پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مال روڈ راولپنڈی فائرنگ میں ملوث ہلاک دہشتگرد محمد حسین کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک اپنی آپریشنل کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔





