صدر آصف علی زرداری نے 5 سمریوں اور بلوں کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پانچ سمریز اور بلز کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026، مالیاتی اداروں کی مالی رقوم کی وصولی ترمیمی بل 2026 اور وفاقی بورڈ آف ریونیو ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی۔

آصف علی زرداری نے سید علی محمود کو پاکستان سول ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

 یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دیدی ، آئی ایس پی آر

صدر مملکت نے تنظیم اسلامی تعاون کے رکن ممالک کے انسداد بدعنوانی قوانین کے نفاذ میں تعاون سے متعلق مکہ المکرمہ کنونشن کی توثیق کی منظوری بھی دے دی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ‏صدرِ مملکت نے لاہور ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی، انہوں نے سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری بھی دی ہے۔

 

Scroll to Top