رونالڈو نے بالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

رونالڈو نے بالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا سے شادی کرلی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےبالآخر اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق  41 سالہ رونالڈو اور 32 سالہ جارجینا نے 11 اگست کو پرتگال کے شہر کاسکائس  میں ایک نجی تقریب میں شادی کی، جس میں ان کے 5 بچے بھی شریک ہوئے۔

رونالڈو نے شادی کی انگوٹھی پہنے جارجینا کے ہمراہ ہاتھوں کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ، سی اینڈ جی ۔

یہ شادی جارجینا کی جانب سے اگست 2025 میں منگنی کا اعلان کرنے کے ایک سال بعد ہوئی، جارجینا نے اس وقت اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں انگوٹھی نمایاں تھی،کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی ملاقات 2017 میں ہوئی تھی، جب جارجینا اٹلی کے مشہور برانڈ گوچی کے ایک اسٹور میں سیلز اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔

اسی سال دونوں پہلی بار زیورخ میں ہونے والے فیفا فٹبال ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ نظر آئے، جبکہ بعد میں رونالڈو نے جارجینا کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کو عوامی سطح پر ظاہر کیا۔

Scroll to Top