وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی میں10روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا، لیوی بڑھانے سے16دنوں میں5ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔
اوگرا دستاویز کے مطابق پٹرول پر لیوی 60سے بڑھا کر70روپے جبکہ ڈیزل پر لیوی 60روپے سے بڑھا کر 70روپے فی لٹر کر دی گئی ہے۔
اوگرا دستاویز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں9روپے 53پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں9روپے 17پیسے کا ریلیف نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کی امید دلا دی
لائٹ ڈیزل پر لیوی 7روپے 75پیسے اور ہائی اوکٹین پر لیوی 50روپے فی لٹر کردی گئی ہے، اسی طرح مٹی کے تیل پر بھی لیوی بڑھا دی گئی ہے۔
لیوی بڑھانے سے16دنوں میں5ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، لیوی بڑھانے سے اضافی رقم بجلی کےبلوں میں ریلیف پر خرچ ہو گی۔





