اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں نوجوانوں کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو بھرپور مواقع فراہم کرنا خوشحال، پُرامن اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور عزم ملک کا قیمتی سرمایہ ہے۔ پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، جس کے باعث نوجوان ملک کا سب سے بڑا انسانی سرمایہ ہیں۔
Message from the President of the Islamic Republic of Pakistan on International Youth Day (12th August 2026)
I extend my warm greetings to the youth of Pakistan and join the international community in celebrating their energy, resilience, creativity and commitment to building… pic.twitter.com/ZrCR5J5RgP
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 11, 2026
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا دراصل پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔ معیاری تعلیم، باعزت روزگار اور جدت نوجوانوں کی اہم ترجیحات ہیں، جبکہ نوجوان خواتین کی صلاحیتوں اور قیادت کو فروغ دینا ملکی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج 3 بجے طلب
صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ نوجوان دیانت داری، ہمدردی اور برداشت جیسی اقدار کو اپناتے ہوئے قومی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔
آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک مضبوط، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے بغیر ممکن نہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رواں سال یہ دن مختلف حالات، مشترکہ امنگیں کے عنوان سے منایا جارہا ہے، جو اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ دنیا بھر کے نوجوان مختلف حالات میں زندگی گزارنے کے باوجود روشن مستقبل کے یکساں خواب اور خواہشات رکھتے ہیں۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif’s Message on International Youth Day
“Our youth are an invaluable national asset and the promising driving force for our bright future. The creativity and determined efforts of our young people are undoubtedly contributing to progress… pic.twitter.com/TJ5yUTLw2r
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) August 12, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں قومی اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ حکومت نوجوانوں کی ذہنی، جسمانی، فکری اور علمی نشوونما کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کو ترجیح دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار میں بڑا اضافہ، جدید اے پی سیز، گاڑیاں اور موٹر سائیکلز اضلاع کے حوالے
شہباز شریف کے مطابق حکومت نوجوانوں کو جدید اور معیاری تعلیم، فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں، روزگار، کاروبار و صنعت کاری، ڈیجیٹل جدت اور سماجی شمولیت کے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام باصلاحیت اور ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کے لیے کام کررہا ہے، جبکہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو عالمی معیار کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مزید فعال کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، ذمہ داری اور خدمتِ وطن کے جذبے کے ساتھ اپنی محنت جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی ہی قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔





