عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ کی قیمت 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 1.30 ڈالر فی بیرل کم ہوئی، جس کے بعد یہ 81.97 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ 2026 میں عالمی سطح پر تیل کی طلب کے تخمینوں میں کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو واضح پیغام، مسلح افواج ہر دم تیار

پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے عالمی سطح پر تیل کی طلب کو متاثر کیا ہے۔

اوپیک نے بدھ کو جاری کی گئی اپنی ماہانہ آئل مارکیٹ رپورٹ میں 2026 کے لیے عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیشگوئی مزید کم کردی ہے۔ اوپیک کے مطابق رواں سال عالمی تیل کی طلب میں اضافے کا تخمینہ 5 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ رہ گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی مستقبل میں تیل کی قیمتوں کے رجحان اور درآمدی ممالک کی معیشتوں پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔

Scroll to Top