پسند کی شادی جرم بن گئی، باپ نے بیٹی کی مبینہ طور پر جان لے لی

خانیوال: تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 170 دس آر میں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی اقرا کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اقرا نے تین روز قبل اپنی پسند سے محمد سہیل کے ساتھ شادی کی تھی۔ مقتولہ کے شوہر کے مطابق لڑکی کا والد فلک شیر اسے باعزت رخصتی کا وعدہ کرکے سسرال سے اپنے گھر لے کر آیا تھا۔

مقتولہ کے شوہر کا الزام ہے کہ گھر پہنچنے کے بعد فلک شیر نے اپنے دو بھائیوں اور بیٹے کے ساتھ مل کر اقرا کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: شادی سے انکار پر لڑکی کا لڑکے پر تیزاب سے حملہ اور فائرنگ، مقدمہ درج

واقعے کے بعد مقتولہ کے شوہر محمد سہیل کی مدعیت میں اقرا کے والد فلک شیر اور اس کے تین بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتولہ کے والد فلک شیر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے اقرا کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی ہے۔

Scroll to Top