صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، یادگار فتح معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی، شہدا اور غازیوں کی لازوال داستان ہے۔
اسلام آباد میں یادگار فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ امن عمل میں دنیا کے ساتھ ہیں، امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے، کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ جنگ بندی میں فیلڈ مارشل، نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے اہم کردار ادا کیا، عالمی برادری کے ساتھ مل کر دنیا کے امن اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں یادگارفتح کی شاندار افتتاحی تقریب، صدر مملکت، وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی شرکت
ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے بھی کشمیر کے جہاد میں حصہ لیا، صدر مملکت نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کسی صورت قابل قبول نہیں، گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔





