سانحہ پمز: وزیراعظم کا بہادر نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اوربھاری نقد انعام کا اعلان زیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے نیونیٹل وارڈ میں آتشزدگی کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر ایک معصوم بچے کو محفوظ باہر نکالنے والی نرس رضیہ نورین کی اعلیٰ خدمات پر انہیں ستارہ خدمت دینے کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پمز ہسپتال میں آتشزدگی واقعے کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کیے جانے کے دوران ان کی شجاعت اور فرض شناسی کا اعتراف کرتے ہوئے اس انعام اور اعزاز کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو ان کے اس مثالی عمل پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ سانحہ پمز: وزیراعظم کا بہادر نرس رضیہ نورین کیلئے ستارہ خدمت اوربھاری نقد انعام کا اعلان

فیلڈ مارشل و افواج پاکستان کو معرکہ حق کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یادگار فتح کے سائے میں پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو، قائد اعظم نے قوم کو غلامی کے اندھیروں سے نجات دلا کر آزادی دلائی، معرکہ حق کی کامیابی پر پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،  یادگار فتح افواج پاکستان کی برتری کی علامت ہے۔

اسلام آباد میں یادگارفتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ آج دلوں میں جذبات کا سمندر ٹھاٹے مار رہا ہے، فیلڈ مارشل و افواج پاکستان کو معرکہ حق کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معرکہ حق میں قوم کا سر فخر سے بلند ہوا، دشمن کو عبرتناک شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈلائن ہے، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو اسے براہ راست جواب دیا جائےگا، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔پاکستان خطے میں استحکام کی علامت بن چکاہے، چاہتے ہیں دنیا نئے تنازعات سے محفوظ رہے، پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ترکیہ بھی مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن چکا ہے، مکہ دفاعی معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کی علامت ہے، فلسطینی عوام کے حقوق کےلیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیریوں کے لیے ہمارا مؤقف دو ٹوک ہے، قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے، پاکستان کے ہم سب وارث ہیں، اختلافات دشمنی میں تبدیل نہیں ہونے چاہئیں۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کو مشورہ ہےکہ اپنی سرزمین کو دہشت گردی سے روکیں،صدرٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بروقت جنگ بندی کروائی، امید ہے مستقبل میں امریکا کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،صدر ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں، پاک بھارت جنگ بندی سے لاکھوں جانیں بچائیں۔

Scroll to Top