سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے پارلیمانی کاکس آن مائنارٹیز (اقلیتی امور کے لیے قائم گروپ) کے قیام کی منظوری دے دی۔
کاکس کی سربراہی اقلیتی رکن اسمبلی عسکر پرویز کو سونپی گئی ہے جبکہ گورپال سنگھ کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح سریش کمار کو جنرل سیکرٹری جبکہ بیری لال کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اقلیتی کاکس میں 15 ارکان اسمبلی سمیت سابق ارکان اسمبلی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پہلی باراقلیتی پارلیمنٹری کاکس قائم، جے یو آئی کے عسکر پرویز چیئرپرسن مقرر
کاکس کے قیام کا مقصد اقلیتی برادری سے متعلق امور، مسائل اور حقوق پر پارلیمانی سطح پر غور و خوض اور مؤثر آواز اٹھانا ہے۔





