مردان، بیرونِ ملک لے جانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والا دھر لیا گیا

مردان کے تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو بیرونِ ملک ترکی لے جانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مزمل احمد ولد لقمان، سکنہ فضل کالونی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے نوجوان کو ترکی بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیائی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 46 لاکھ 94 ہزار 500 روپے برآمد کرلیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار

مردان پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بیرونِ ملک بھجوانے کے نام پر فراڈ اور دھوکہ دہی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Scroll to Top