وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ذریعے 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اےنےوقاص علی نامی ایجنٹ کو سیالکوٹ سے گرفتار کیاجو جعلی فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث تھا۔
وقاص علی نے ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا جعلی لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔
حکام کے مطابق وقاص علی نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا اور ہر نوجوان سے 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مشیر صحت خیبرپختونخوا کے حلقہ میں ہسپتال کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج
ایف آئی اے کی جانب سے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے۔





