آئی جی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان، صوبائی حکومت نے تین نام وفاق کو بھجوا دیے

آئی جی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان، صوبائی حکومت نے وفاق کو3 نام بھجوا دیئے

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید  کی تبدیلی کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے وفاق کو تین نام  بھی ارسال کردیئے ۔

پشاور( سلمان یوسفزئی) خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے تین نام وفاقی حکومت کو بھجوا دیے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نئے آئی جی کے لیے تجویز کیے گئے نام وفاق کو ارسال کر دیے گئے ہیں جن میں سید وزیر، عباس حسن اور عرفان تاجک شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ان ناموں میں سے کسی ایک افسر کی بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی پر آئندہ چند روز میں فیصلہ کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے نام بھجوائے جانے کے بعد نئے پولیس سربراہ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی سطح پر مشاورت جاری ہے۔

تاہم ذوالفقار حمید کی تبدیلی یا نئے آئی جی کی تعیناتی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا اس لیے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری اور باضابطہ احکامات کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

ذوالفقار حمید نے 30 جنوری 2025 میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کا منصب سنبھالا تھا اور حالیہ دنوں میں بھی وہ صوبے میں پولیس سے متعلق اجلاسوں اور سکیورٹی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

نئے آئی جی کی تعیناتی کی صورت میں خیبرپختونخوا میں پولیس قیادت میں ایک اہم انتظامی تبدیلی واقع ہوگی تاہم اس حوالے سے حتمی پیش رفت وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد واضح ہوگی۔

Scroll to Top