سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا ہسپتال منتقلی کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ، رینجرز، پولیس، ایف سی کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق شفا ہسپتال میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کے کمرےکی سکیورٹی اڈیالہ جیل انتظامیہ کے پاس ہوگی، ہسپتال کےکمرے میں بھی جیل رولز پر عملدرآمدکیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ممکنہ طور پر رات کے وقت ہسپتال منتقل کیا جائےگا، سکیورٹی اداروں اور جیل انتظامیہ کے اہلکار ہسپتال میں موجود رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ہسپتال کے اطراف کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہٹانےکی ہدایات دی گئی ہیں، پولیس اہلکاروں کے ذریعے ہسپتال کے اطراف موجود ٹھیلوں کو ہٹوایا جارہا ہے۔





