وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ تحریک انصاف کی اپنے قائد کے لیے این آر او حاصل کرنے کی خواہش اب نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ، پی ٹی آئی کے بے شمار ’’بانیوں‘‘ میں سے ایک کو معزز عدلیہ سے غیر معمولی ریلیف ملا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ جکے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جشن اس شدید خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ کسی طرح اس کے نااہل قائد کو جیل سے نکالا جائے۔
وزیر فداع کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اپنے قائد کے لیے این آر او حاصل کرنے کی خواہش اب نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ، پی ٹی آئی کے بے شمار ’’بانیوں‘‘ میں سے ایک کو معزز عدلیہ سے غیر معمولی ریلیف ملا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا جشن اس شدید خواہش کی عکاسی کرتا ہے کہ کسی طرح اس کے نااہل قائد کو جیل سے نکالا جائے ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں دوسرے سیاست دانوں کی جیل میں زندگی مزید سخت بنانے کے مطالبات کیا کرتے تھے ، ستم ظریفی کا شاید اس سے بڑا یوٹرن ممکن نہیں کہ جس شخص کو ایک ناقابلِ شکست اور خود ساختہ ’’مردِ آہن‘‘ کے طور پر پیش کیا گیا ، آج اسی شخص کی پوری جماعت اسے جیل سے ہسپتال منتقل کرانے کے لیے فریاد کرتی نظر آرہی ہے ۔
وفاقی وزیر خاوجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر خوشیاں منانے سے پہلے پی ٹی آئی کو اپنے بیانیے کے واضح تضادات کا جواب ضرور دینا چاہیے۔





