- روس کی جانب سے یوکرین پر فضائی اور میزائل حملے جاری ہیں، تازہ میزائل حملے میں شمال مشرقی علاقے خار کیف میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
روسی حملے میں متعدد گھر، کیفے، پوسٹ آفس، دکانیں اورکئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حملے کے مقام پر کئی ڈھکی ہوئی لاشیں، جلی ہوئی گاڑیاں اور تباہ شدہ عمارتیں دکھائی دیں۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے مصروف چوراہے کو نشانہ بنایا، جہاں پوسٹ آفس، دکانیں اور ایک کیفے موجود تھے اور اردگرد رہائشی عمارتیں تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا روسی کارروائیوں میں یوکرائنی شہریوں کی اموات بڑھنے پر اظہار تشویش
یوکرین کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم روس کے اس حملے کا ضرور جواب دیں گے، حکام کے مطابق روس نے حملے میں دو بینڈ رول کروز میزائل استعمال کئے۔





