گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے تمام طلبہ کے لیے گوگل جیمنائی کی سبسکرپشن ایک سال کے لیے مفت کی جائے گی، جس کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔
ولسن وائٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا ہدف گوگل کے مقاصد سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif inaugurates the office of Google Pakistan. Islamabad, 18 August, 2026. pic.twitter.com/mzznmumC9S
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) August 18, 2026
گوگل کے نائب صدر نے بتایا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران گوگل نے پاکستان کے مقامی کاروباروں اور گھرانوں کے لیے 3.9 ٹریلین روپے سے زائد کی معاشی سرگرمی میں کردار ادا کیا، جبکہ اس کے نتیجے میں 9 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ملازمتوں کو سہارا ملا۔
ولسن وائٹ نے کہا کہ ’’یہ تو صرف ابتدا ہے۔‘‘
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کی نظرثانی اپیل پر پی ٹی آئی کا ردعمل، بیرسٹر گوہر نے اہم مطالبہ کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ اور ان کی ٹیم کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گوگل کے لیے ایک اہم اور خوبصورت نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ گوگل دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہے اور پاکستان میں اس کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ گوگل پاکستان کے نوجوانوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے پاکستان اور گوگل کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
گوگل جیمنائی کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن سے متعلق تفصیلی طریقہ کار کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔





