ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک ایران کو کوئی رقم یا اثاثے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے ایران کو سونا اور رقوم واپس ملنے سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیا ۔
ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب تک اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو کوئی بھی منجمد اثاثے بحال نہیں کئے گئے ہیں ِِ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران مذاکرات کا معاملہ،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی 60 روز کی ڈیڈ لائن ختم
عبدالناصر ہمتی نے واضح کیا کہ ایران کے منجمد مالی اثاثوں کے بارے میں گردش کرنے والی اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور اس حوالے سے اب تک کوئی عملی پیشرفت نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ تعطل کا شکار ہے اور اب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے ۔





