پولیس عمران خان کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ

پولیس عمران خان کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ

پولیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لے کر اسلام آباد کیلئے روانہ کردیا گیا، عمران خان کو قافلے میں شفا ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔

بانی پی ٹی آٗی کو منتقل کرنے کیلئے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور انہیں سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔

آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ہمراہ شفا انٹرنیشل اسپتال کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ہسپتال کے باہربھی  پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے ہسپتال میں خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا ، 6  ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

Scroll to Top