سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی صرافہ منڈی میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 458 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہو گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں بالادستی برقرار رہی، جہاں فی اونس سونا 52 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 547 ڈالر کا ہو گیا۔

اس کے علاوہ مقامی سطح پر چاندی کی قیمت میں بھی بہتری دیکھی گئی اور فی تولہ چاندی 219 روپے کے اضافے کے ساتھ 7 ہزار 379 روپے میں فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : لیڈز ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگز میں 409 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز بھی 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کی بڑی پیشرفت دیکھی گئی تھی۔

Scroll to Top