پشاور،ایس این جی پی ایل کاگیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس پائپ لائن پر ضروری کام کے سلسلے میں پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس این جی پی ایل کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق باڑہ روڈ، رنگ روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہے گی۔

گیس کی سپلائی 24 اگست کی شام 08:30 بجے سے 25 اگست کی صبح 05:30 بجے تک بند رکھی جائے گی۔

محکمے کی جانب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشگی انتظامات مکمل کر لیں اور اس دوران گیس کا استعمال احتیاط سے کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاکر عائشہ گیلہ منہ کیس ،روالپنڈی پولیس نے ملوث افراد کی تفصیلات بتادی

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پائپ لائن کا کام مکمل ہوتے ہی گیس کی سپلائی فوری بحال کر دی جائے گی۔

Scroll to Top