عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایک سال کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پیاز کی قیمت میں 132 فیصد جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 93 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق آٹا 62 فیصد، ایل پی جی 51 فیصد، ڈیزل 33 فیصد اور پٹرول 27 فیصد مہنگا ہوا۔ مٹن کی قیمت میں 16 فیصد جبکہ بیف کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ ایک سال کے دوران آلو 30 فیصد، چینی 19 فیصد اور چکن 17 فیصد سستا ہوا، جبکہ انڈوں کی قیمت میں 17 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں 13 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیاء سستی،مہنگائی رپورٹ جاری
قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے گھریلو بجٹ پر دباؤ برقرار ہے، جبکہ بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔





