پشاور ہائیکورٹ نے بجلی بلز سے ٹیکسوں کی وصولی کیوں روکی؟ تحریری حکمنامہ جاری

پشاور ہائیکورٹ  نے بجلی بلز میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز کی وصولی روک دی

پشاور ہائیکورٹ  نے بجلی بلز میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز وصول کرنے سے روک دیا، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔  

پشاور ہائیکورٹ میں بجلی کے بل میں مختلف ٹیکسز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ  بھی جاری کردیا۔

عدالت نے درخواست گزارکے بجلی بل میں تفصیل بتائے بغیر ٹیکسز  وصول کرنے سے روک دیا جب کہ اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار بجلی کے بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کرتا ہے، اگست کے بجلی بل میں بغیرکسی وضاحت کےغیرضروری ٹیکسز شامل کیےگئے۔

عدالتی حکمانمہ میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزارکے مطابق متعلقہ حکام نے انہیں بل کے بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنےکاکہا، بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنے پرپتاچلاکہ بجلی بل میں ایکسٹرا ٹیکس اور فردر ٹیکس وصول کیےگئے ہیں جب کہ اس سے پہلےکبھی بجلی کے بل میں یہ ٹیکسز شامل نہیں کیےگئے تھے۔

Scroll to Top