پاکستان کی ایک اور کامیابی، قومی کھلاڑی احتشام ہمایوں نے آئی ٹی ایف جے 30 اکاؤڈا، تیونس میں سلور میڈل جیت لیا۔
احتشام ہمایوں ڈبلز کے فائنل میں رنر اَپ رہے،پاکستانی کھلاڑی نے بیلاروس کے الیگزینڈر ویارسوتسکی کے ساتھ مل کر شاندار کارکردگی دکھائی۔
فائنل میں پاکستانی قومی کھلاڑی احتشام ہمایوں اور الیگزینڈر ویارسوتسکی کو تیونس کے اناش بن یوسف اور الجزائر کے یاسین مغاری کے ہاتھوں 3-6، 6-2، 6-10 سے شکست ہوئی۔
فائنل میں شکست کی صورت میں احتشام ہمایوں سلور میڈل کے حقدار قرار پائے۔





