چار دن کے مسلسل اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

چار دن کے مسلسل اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں گزشتہ چار روز سے جاری مسلسل اضافے کے بعد بالآخر سونے اور چاندی کی قیمتوں کو بریک لگ گئی ہے اور آج دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 17 ہزار 126 روپے پر آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہو کر 4640 ڈالر کی سطح پر طے پایا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 7 ہزار 279 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں 4 پروسیسنگ زونز اور سوات میں جیم اسٹون لیپیڈری قائم کرنے کا فیصلہ

مارکیٹ کے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ کمی عارضی ہو سکتی ہے اور رواں ماہ کے دوران ہی فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے کی تاریخی سطح کو عبور کرنے کا قوی امکان ہے۔

Scroll to Top