35 سال تک تخت پر رہنے والے ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم چل بسے

ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 35 سال تک تخت پر براجمان رہنے کے بعد 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شاہی خاندان کے مطابق وہ خون میں سنگین انفیکشن کے باعث زیرِ علاج تھے، نیشنل ہسپتال میں پُرامن طور پر وفات پا گئے۔

بادشاہ ہیرالڈ کو 17 اگست کو اوسلو یونیورسٹی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، وہ ہیمولائٹک انیمیا کا علاج کرا رہے تھے، خون میں بیکٹیریا کے انفیکشن کی تشخیص ہوئی، جس کے لیے انہیں ورید کے ذریعے اینٹی بایوٹکس دی گئیں۔

ان کی طبیعت بگڑنے پر ملکہ سونیا، ولی عہد ہاکون اور شاہی خاندان کے دیگر افراد ہسپتال پہنچے، وزیر اعظم یوناس گار اسٹورے نے بھی جرمنی کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

ہیرالڈ پنجم نے 1991 میں ناروے کا تخت سنبھالا تھا، ان کی وفات کے بعد آئینی طریقہ کار کے تحت جانشینی کا عمل شروع ہوگا جبکہ ولی عہد ہاکون نئے بادشاہ بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پرتگالی فٹبالر کوین کاسترو میچ کے دوران اچانک گرنے سے انتقال کرگئے

شاہی خاندان کے مطابق بادشاہ کی وفات کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے شاہی محل اور ہسپتال کے باہر پھول، شمعیں اور تعزیتی پیغامات رکھ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Scroll to Top