بجلی صارفین پر ستمبر کے بلوں میں 36 ارب 54 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی، جس پر پاور ریگولیٹر نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
درخواست میں جولائی کے دوران مہنگے ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے باعث اضافی اخراجات کا مؤقف اختیار کیا گیا۔ ریگولیٹری جائزے کے بعد اضافی فیول اخراجات کا تخمینہ 36 ارب 54 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
اگر اضافے کی منظوری دے دی گئی تو اس کا اطلاق ستمبر کے بجلی بلوں پر ہوگا، جس سے پہلے ہی مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں سے پریشان صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑے گا۔





