صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے ساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ کرنے نکا اعلان کردیا،ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے سے وینزویلا کو بڑی کامیابی اور خوشحالی کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی اور امریکا اور وینزویلا کے درمیان پہلے سے بہتر ہوتے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کی ہدایت پر وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ نجی شعبے کی شراکت سے یہ معاہدہ طے کیا۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ معاہدے کے تحت امریکہ نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت ترین اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر دیا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدہ امریکہ کے تیل کے ذخائر کو دوگنا سے بھی زیادہ کردے گا، عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں امریکی شہریوں کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے وینزویلا کو معاشی خوشحالی حاصل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔





