پشاور میں پولیس مقابلہ، بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور میں یکہ توت کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین صوبوں اور اسلام آباد کو مطلوب مبینہ بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا، جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق وقار عرف میجر گینگ سے تھا، جو گزشتہ 15 سال سے منظم جرائم میں مبینہ طور پر سرگرم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے ارکان سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے گھروں میں داخل ہوتے اور مبینہ طور پر نقدی، سونا اور قیمتی سامان لوٹتے تھے۔

گینگ پر خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں ڈکیتی، اغوا، گاڑی چھیننے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس نے بین الصوبائی مبینہ ڈکیت گینگ کو نشانہ بنا لیا، 4 ارکان ہلاک، سی سی پی او پشاور

مقابلے کے بعد فرار ہونے والے 2 ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top