واشک: بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی، جبکہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر کیے گئے دہشتگردانہ حملوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ماشکیل آپریشن میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی، بی ایل اے کارندے دم دبا کر بھاگ نکلے، 8 دہشتگرد مارے گئے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔





