گولڈ اسمتھ خاندان

گولڈ اسمتھ خاندان کھل کر عمران خان کی حمایت میں کود پڑا: زیک گولڈ اسمتھ کا کامن ویلتھ کو خط

Pakistan SCO Summit 2026

 پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے گولڈ اسمتھ خاندان کھل کر میدان میں آ گیا ہے۔

برطانوی سیاست دان اور بانی پی ٹی آئی کے سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ نے سیکریٹری جنرل کامن ویلتھ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خط کا باقاعدہ متن شیئر کرتے ہوئے زیک گولڈ اسمتھ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ ناانصافیوں اور تحفظات کے معاملے پر حکومت پاکستان کے سامنے فوری نمائندگی کریں۔

خط کی تفصیلات بتاتے ہوئے زیک گولڈ اسمتھ نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان ان کے بھانجوں کے والد اور ایک انتہائی محترم سابق بہنوئی ہیں،جن کے ساتھ ان کا اور ان کے پورے خاندان کا قریبی اور محبت کا تعلق رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ایک بااصول اور عظیم رہنما ہیں، جو لاکھوں لوگوں کے لیے امید کی کرن ہیں ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top