پشاور، پولیس مقابلے میں نورے گینگ کے تین انتہائی مطلوب کارندے ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

تھانہ پھندو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب نورے گینگ کے تین کارندوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان تھے۔
پولیس کے مطابق نورے گینگ کے کارندے گزشتہ سال جمیل چوک میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد کے قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب تھے۔ واقعے کا مقدمہ علت نمبر 392، مورخہ 26 اپریل 2025 کو مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان مقدمہ علت نمبر 530، مورخہ یکم اپریل 2026، تھانہ پھندو روڈ پر درج قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں بھی مطلوب اشتہاری مجرمان تھے۔
پولیس کے مطابق خطرناک اشتہاری مجرمان اخون بابا قبرستان کے علاقے میں کسی سنگین واردات کی غرض سے اسلحہ سمیت موجود تھے۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،
جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق کراس فائرنگ کے نتیجے میں تین اشتہاری مجرمان ہلاک ہوئے، جن کی شناخت گراں ولی ولد شیر علی، علی خان عرف شینا ولد دواں جان، ساکنان افغانستان، اور ذبیح اللہ ولد قدیم خان سکنہ مہمند بیری باغ کے
ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں, ڈومیل میں گیدڑ گروپ کے خلاف پولیس کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور دو پستول بھی برآمد کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top