عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4,466 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3,900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے پر آگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,344 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 4 لاکھ 2 ہزار 208 روپے ہوگئی۔
چاندی بھی مہنگی ہوئی اور فی تولہ چاندی 117 روپے اضافے کے بعد 7,161 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 112 ڈالر مہنگا ہوکر 4,427 ڈالر فی اونس پر آگیا تھا جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11,200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگیا تھا۔
اسی دوران 10 گرام سونے کی قیمت 9,602 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی تھی۔





