خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن (کے پی پی ایس سی) نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پروونشل منیجمنٹ سروس (پی ایم ایس) بی ایس-17 کی 55 اسامیوں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز کی 22 اسامیوں کے لیے منعقدہ تحریری امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔
کے پی پی ایس سی کے مطابق ان اسامیوں کے لیے کل 43 ہزار 989 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 9 ہزار 896 امیدواروں کو امتحانات کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ تحریری امتحان میں 5 ہزار 71 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے سخت مقابلے کے بعد محض 50 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر سکے۔
کمیشن نے تمام 50 کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ضروری دستاویزات کے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر موجود فارم کے ساتھ 21 ستمبر 2026ء تک جمع کروائیں۔ نتائج کے اعلان کے 15 دنوں کے اندر دستاویزات کی موصولی کو کے پی پی ایس سی ریگولیوشنز 2017 کے تحت لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب جانے کے خواہش مند اور وہاں مقیم پاکستانیوں کےلیے بیورو آف امیگریشن کی اہم ہدایات
ناکام رہنے والے امیدواروں کی ڈیٹیل مارکس سرٹیفیکیٹس (ڈی ایم سیز) ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ جو امیدوار اپنے پرچوں کی ری ٹوٹلنگ کروانا چاہتے ہیںوہ نتائج کے جاری ہونے کے 15 دنوں کے اندر نیشنل بینک آف پاکستان میں 500 روپے فی پرچہ چالان جمع کروا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ مقررہ مدت کے بعد موصول ہونے والی ری ٹوٹلنگ کی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔





