بونیر میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

شوکت بونیری

بونیر: سپلم تنگے کے مقام پر ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 38 سالہ بختور علی سکنہ نگرئی بونیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت نیاز بہادر سکنہ اکوڑہ خٹک اور رضوان اللہ سکنہ کانچوئی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں گھر میں گھس کر فائرنگ، 8 سالہ لڑکا اور 14 سالہ لڑکی قتل

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کے کنٹرول روم نے دو ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم جبکہ ڈیزاسٹر ٹیم بمعہ ریکوری وہیکل کو فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیا۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردیا۔

ریسکیو 1122 بونیر کے ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top