پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کے بعد 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ پاکستانی ٹیم کے لیے آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستانی ٹیم نے میچ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس میں ابرار احمد کی جگہ حارث روف کو شامل کیا گیا ہے۔ حارث روف کی شمولیت سے پاکستان کی باولنگ لائن اپ میں مزید طاقت آئی ہے، جو نیوزی لینڈ کے مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو روکنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
پاکستانی کھلاڑی سلمان علی آغا نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ہم آج بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے اور سیریز میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ اس محدود میچ میں ہر کھلاڑی کو اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں ڈونیڈن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کی نظر ہونے کا خطرہ
بارش کے بعد میچ کو 15 اوورز تک محدود کیے جانے کے باوجود، دونوں ٹیمیں فیلڈ میں بھرپور محنت اور جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گی، اور تمام نظریں پاکستانی ٹیم کی جانب ہوں گی کہ وہ اس مختصر فارمیٹ میں کس طرح نیوزی لینڈ کو چیلنج کرتی ہے۔