پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکی تارکین اور افغان مہاجرین کے انخلا میں صرف 14 دن باقی رہ گئے ہیں ۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کو31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں اب صرف 14روز باقی ہیں ۔
حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واپس جانیوالوں کیلئے خوراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڈ لائن کے دوران انخلا ئ کرنیوالے کسی بھی غیر ملکی کیخلاف کارروائی نہیں کی جائے گی ۔
حکومت کی جانب سے دی گئی مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔





