ٹیکنالوجی کی دنیا نے عسکری تاریخ میں ایک نئے اور انقلابی دور کا آغاز کر دیا ہے، جہاں اے آئی نے ایف 16 جنگی جہاز کو اڑاکر تاریخ رقم کردی ۔
امریکی دفاعی تحقیقی ادارے ’’ڈارپا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ ‘وینم آٹونومی کٹ’ نامی ایک جدید مصنوعی ذہانت مصنوعی ذہانت کی سافٹ ویئر نے پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ ایف 16 جنگی طیارے کی پرواز مکمل کر لی ہے۔
اگرچہ اس آزمائشی پرواز کے دوران طیارے میں ایک انسانی پائلٹ بھی موجود تھا، لیکن ٹیک آف سے لے کر لینڈنگ تک پرواز کا پورا عمل اے آئی نے انتہائی مہارت، پھرتی اور خودمختار طریقے سے انجام دیا۔
اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی مصنوعی ذہانت نے جنگی ہوابازی کے میدان میں بھی باضابطہ قدم رکھ دیا ہے۔
ڈارپا کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سنگ میل کے بعد اب وہ دن دور نہیں جب جنگی میدانوں میں انسانی پائلٹوں کے شانہ بشانہ مصنوعی ذہانت سے لیس اے آئی پائلٹ بھی لڑاکا طیارے اڑاتے دکھائی دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی کا غلط استعمال ڈیپ فیک کی صورت میں لوگوں کیلئے ایک نیا خطرہ
امریکی حکومت کا حتمی منصوبہ یہ ہے کہ مستقبل کی خطرناک غیر ملکی فضائی مہمات اور آپریشنز صرف اے آئی پائلٹوں کے سپرد کیے جائیں تاکہ جنگی کارروائیوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں اور پائلٹوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔





