تہران : ایران کی حکومت نے ماہانہ مقررہ حد سے زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر سے زائد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو فی لیٹر 10 ہزار تومان ادا کرنا ہوں گے، جبکہ اس سے قبل یہ پیٹرول 5 ہزار تومان فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہانہ 110 لیٹر تک پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں نے 14 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ایران میں اس وقت پہلے 60 لیٹر پیٹرول کی قیمت 1500 تومان فی لیٹر جبکہ اس کے بعد اگلے 50 لیٹر کی قیمت 3 ہزار تومان فی لیٹر مقرر ہے۔
واضح رہے کہ ایک تومان 10 ایرانی ریال کے برابر ہوتا ہے۔





