روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان تینوں برادر ملکوں کے پاس ایک مضبوط دفاعی اتحاد موجود ہے، جس کی مدد سے خطے کے دیگر ممالک کو بھی باہمی تعاون کے دائرے میں لایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ صرف خلیجی خطے تک محدود نہیں ہے بلکہ مصر اور الجزائر جیسے ممالک بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی علاقائی سلامتی کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، برطانوی اخبار
ایران کی شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ اس دفاعی اتحاد میں تہران کو شامل کرنے کے لیے کچھ مخصوص شرائط طے کرنا ہوں گی، اور اگر ایران کی شرکت پر اتفاق ہو جاتا ہے تو یہ روس کے تجویز کردہ سیکیورٹی منصوبے کی تکمیل کی طرف ایک تاریخی قدم ہوگا۔





