- ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی رقم ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں کے ذریعے وصول کی جائے گی، یعنی صارفین کو مسلسل تین ماہ تک ہر ماہ 52 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کیا گیا یہ اضافہ کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر لاگو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی
واضح رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی تھی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیپرا نے اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔





