انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 975/24 میں نامزد چاروں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
مقدمے میں سہیل آفریدی، مینا خان آفریدی، شاہد خٹک اور شفیع جان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مریم نوز سے متعلق گفتگو کو افسوسناک قرار دیدیا
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے چاروں ملزمان کی گرفتاری یقینی بنا کر انہیں عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔





